ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتخابی تشہیر کے لئے بی جے پی، کانگریس کی گارنٹی اسکیموں کی نقل پیش کرکے عوام کو گمراہ کررہی ہے؛ کانگریس قائد ملیکارجن کھرگے کا الزام

انتخابی تشہیر کے لئے بی جے پی، کانگریس کی گارنٹی اسکیموں کی نقل پیش کرکے عوام کو گمراہ کررہی ہے؛ کانگریس قائد ملیکارجن کھرگے کا الزام

Sat, 09 Nov 2024 18:10:42  SO Admin   S.O. News Service

بنگلور9/نومبر (ایس او نیوز) : کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے نے ہفتے کے روز بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ ان کی پارٹی کی گارنٹی اسکیموں کی نقل کرتے ہوئے انتخابات کے دوران "جملہ "  (بے معنی وعدے) کے طور پر ایسی ہی اسکیمیں پیش کر رہی ہے۔کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کرناٹک کی کانگریس حکومت کی گارنٹی اسکیموں کا دفاع کیا اور کہا کہ کانگریس ہمیشہ عوام کی بھلائی کے لیے کام کرتے ہوئے اپنے وعدے پورے کرتی ہے۔

کھڑگے نے کہا، "میں نے جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں ان کو تفصیلی جواب دیا ہے۔ یہاں تک کہ میں ان سے کہتا ہوں کہ ہمارا کرناٹک بجٹ دیکھیں، جس میں پانچ گارنٹی اسکیموں کے لیے 52,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے 47 فیصد پہلے ہی خرچ ہو چکے ہیں۔ شاید انہوں نے بجٹ نہیں دیکھا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے بغیر کسی بجٹ مختص کیے مختلف اعلانات کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرناٹک کی پانچ گارنٹیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، راجستھان اور دیگر ریاستوں میں بھی ایسے ہی اعلانات کیے ہیں۔ کھڑگے نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ بی جے پی کی حکومت کے خلاف پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔


Share: